کلرکس بار تحصیل عارفوالا کی پاکپتن واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی

منگل 22 جنوری 2019 17:20

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کلرکس بار تحصیل عارفوالا نے سانحہ پاکپتن واقعہ کے خلاف تحصیل کچہری سے ایک احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے کلرکس شرکاء نے تھانہ صدرعارفوالا کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور شدید الفاظ میںنعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر کلرکس بار میاں بلال جوئیہ اور سیکرٹری کلرکس بارشفیق جٹ نے کہا کہ تحصیل کچہری پاکپتن میں بے گناہ کلرک محمدیوسف کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے ملزمان کی فی الفور گرفتارکرکے عبرتناک سزادینے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :