ڈیرہ پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

منگل 22 جنوری 2019 17:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران دوپستول ، ایک بندوق ، ڈیڑھ درجن کارتوس سمیت ڈیڑھ کلوسے زائد چرس برآمدکرکے 5ملزمان دھر لیے،الگ الگ مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران ایک بندوق ، دوپستول ، 18کارتوس اور1630گرام چرس برآمدکر۔ پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے ۔ ڈی پی او ظہوربابرآفریدی نے میڈیا کو بتایاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر ضلع بھر میں پولیس ناکہ بندیوں کو ہائی الرٹ کیاگیاہے ۔ قانون شکنی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :