ڈیرہ اسماعیل خان،تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی ، پانچ افراد شدید زخمی

منگل 22 جنوری 2019 17:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ملتان روڈ درابن خورد کے قریب خاتون کو علاج معالجہ کے لئے ڈیرہ لاتے ہوئے تیز رفتار کار بے قابو ہوکر گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی ،کار سوار دو خواتین اور پانچ سالہ بچی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق رنگپور جنوبی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے افراد کار میں سوار ہوکر گھر سے ڈیرہ آرہے تھے کہ ڈیرہ ملتان روڈ درابن خورد کے قریب ان کی کار گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار کے اندر موجودفضل الرحمٰن ولد کریم بخش ، ،محمد بخش ولد نوراحمد ،خدابخش ولد امام بخش درکھان، سکینہ بی بی زوجہ محمد بخش ،شاہین بی بی زوجہ جمعہ خان ،پانچ سالہ بچی انوشہ رحمٰن دختر فضل الرحمٰن اقوام درکھان ساکنان رنگپور جنوبی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی افراد گھر سے زخمی خاتون سکینہ بی بی کو علاج معالجہ کے لئے ڈیرہ لارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :