42 ملین روپے کی لاگت سے راولپنڈی کینٹ کی سٹرکوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ تیار

منگل 22 جنوری 2019 17:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ (آر سی بی) نے 42 ملین روپے کی لاگت سے کینٹ کی سٹرکوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، آر سی بی آفیشل کے مطابق صدر، حیدر روڈ، آدم جی روڈ، کیننگ روڈ، کشمیر روڈ اور محافظ روڈ سمیت مختلف سڑکوں اور فٹ پاتھ کی مرمت کا منصوبہ تیار کرکے متعقلہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے، فنڈز کی منظوری کے بعد تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ کی لاگت سے دھمیال سے مال روڈ صدر تک سڑک کی مرمت کی جائے گی جس کیلئے ٹھکیدار بولی کی دستاویزات 28 جنوری تک جمع کرا سکتے ہیں جبکہ ٹینڈر 31 جنوری کو اوپن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :