خصوصی بچے ہمارا حساس قومی اثاثہ ہیں ، اے ڈی سی جی ملک غضنفراعوان

منگل 22 جنوری 2019 17:30

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) اے ڈی سی جی ملک غضنفراعوان نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہمارا حساس قومی اثاثہ ہیں ، قدرت خصوصی بچو ں کو بعض خصوصی اور اضافی صلاحیتیںو دیعت کرتی ہے ،جن کی خصوصی نگہداشت اور مناسب تر بیت کی جائے تو یہ ہر میدان میں اپنا آپ منوا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوہدری ظہور الہیٰ اسٹیڈیم میں سپیشل بچو ں کے درمیان ہونے والے سپورٹس مقابلہ جات کے موقع پرتقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی گجرات نے کہا کہ اسپیشل بچوں کو بہترین اور جدیدتعلیم و تربیت سے آراستہ کر کے انہیں معاشرے کے مفید اور کارآمد افراد بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیحا ت میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ اور والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ ان خصوصی اطفال پر بھر پور توجہ دیں اورانہیں مفید تعلیم و تر بیت مہیا کر کے پائو ں پر کھڑا ہونے اور قو می تعمیر و تر قی کے مرکزی دھارے میںاپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔ملک غضنفر اعوان نے بعد ازاں مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :