سیرت النبیؐ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، مولانا فتح محمد حامدی مجددی

منگل 22 جنوری 2019 17:30

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سیرت النبیؐ ہمارے لیے مشعل راہ ہیںجس پر پیرا ہونے والے دنیا اور آخرت میں سرخ ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا فتح محمد حامدی مجددی نے سنیئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے مرکزی دفتر میں سابق ڈائریکٹر سکولز شاعر و ادیب شیخ بشیر احمد کی 19ویں برسی کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے شیخ بشیر احمد کے ضلع خانیوال کے علمی ادبی اور صحافتی حلقوں کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیخ بشیر احمد درویش منش انسان تھے جنہوں نے عمر بھر مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کی اورضلع خانیوال میں بطورپہلے ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر طویل تعیناتی کے دروان ضلع کے تعلیمی اداروں کے قیام ،اپ گریڈیشن ،اور اداروں میں سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں ریکارڈ کا م کیا جو ہمارے لیے مشعل راہ ہے

متعلقہ عنوان :