ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت پرائس اسیسمینٹ کمیٹی کا اجلاس

منگل 22 جنوری 2019 17:30

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت پرائس اسیسمینٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایم فو ر موٹر وے کی حدود میں آنیوالے علی پور ‘14V‘شامکوٹ ‘امیدگڑھ‘جیمس آباد سمیت 9مواضعات میں آن روڈ اور آف روڈ اراضی کے ریٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی آر آغا ظہیر عباس شیرازی سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ریٹس ویلیوایشن کے مطابق ہونے چاہئیں۔