پو لیو سے بچاؤ کے قطرے بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین

منگل 22 جنوری 2019 17:30

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین نے کہا ہے کہ پو لیو سے بچاؤ کے قطرے بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں ہمیں اپنے سر مایہ کو پو لیو جیسی خطرناک بیماری سے بچنا ہوگا کسی بھی ملک کی تر قی کے لئے ضروری ہے کہ اس کا معاشرہ صحت مند و توانا ہو۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے انسداد پو لیو مہم کی کار کر دگی کے جائز ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ہیلتھ ڈاکٹر احمد نواز اور پو لیو ٹیموں کے سپروائزر بھی مو جو دتھے۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین نے مزید کہا کہ انسداد پو لیومہم 23جنوری تک جاری رہی گی اور پو لیو ٹیمیں بس اسٹینڈ ، بس سٹاپ ، ریلوے اسٹیشنز اور گھر گھر جا کر بچوں کو پو لیو سے بچاو ٴ کے قطرے پلارہی ہیں جس کے لئے 1338ٹیمیںتشکیل دی گئیں ہیں ضلع وہاڑی میں 5لاکھ 55ہزار بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کاٹارگٹ ہے س مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین نے پولیو ٹیموں کی کار کر دگی کا سراہا۔ اور انہیں ہدایت کی کہ مزید محنت اور لگن سے کام کر یں یہ ہمارا قومی فریضہ ہے جسے ہم نے دیانتداری سے ادا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :