اسلا م ’’تکریم انسانی‘‘ کا علمبردار دین ہے‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

تمام شہریوں کوتعلیم ،ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا فلاحی ریاست کی پہچان ہے‘ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ انصاف کی عدم فراہمی سے مسائل نے جنم لیا،اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ اسلامی تاریخ کا روشن باب ،خطاب

منگل 22 جنوری 2019 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلام ’’تکریم انسانی‘‘ کا علمبردار دین ہے،تمام شہریوں کوتعلیمی وتربیت ،ترقی وخوشحالی کے یکساں مواقع فراہم کرنا فلاحی ریاست کی پہچان ہے، آئین پاکستان بلاتفریق تمام انسانوں کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے ،معاشرے میں انصاف کی عدم فراہمی سے مسائل نے جنم لیا ،اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزنعیمیہ انٹیلیکچوئل فورم کے زیر اہتمام سرفراز نعیمی انسٹیٹیوٹ میں ’’اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق وفرائض اورہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے ڈاکٹراختر حسین سندھو،پروفیسر کلیان سنگھ ،بشپ منورمالشاہ نے بھی خطاب کیا ۔علامہ راغب نعیمی نے مزید کہاکہ اسلام انسانی مساوات، اخوت اور ہمدردی کا مذہب ہے۔

اسلام کے اصولوں نے ہر مسلمان کو یہ سکھایا ہے کہ وہ بلا لحاظ رنگ و نسل اپنے پڑوسیوں اور اقلیتوں کی حفاظت کرے ، مسلمانوں کو غیر مذاہب کے لوگوں کے لیے رواداری کا سلوک کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ آپؐنے غیر مسلموں کے ساتھ جو احسان و ہمدردی اور خوش اخلاقی کے معاملات کئے، ان کی دنیا میں نظیر ملنا مشکل ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ دین اسلام کے ما ننے والوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا اور ان حقوق کا خیال بھی رکھا فاتح بن کر جب مسلمان کسی ملک میں داخل ہو ئے تو انہوں نے نہ صرف ان لو گو ں کی عبادت گا ہوں کا خیال رکھا بلکہ ان کے گھروں اور ان کے جان ومال ،عزت وآبرو اور ان کی زرعی زمینوں کے تحفظ کو بھی مقدم جا ناہے۔

متعلقہ عنوان :