ڈیٹول واریئرایجوکیشن فنڈ کی جانب سے ڈھائی لاکھ روپے جیتنے کا موقع

منگل 22 جنوری 2019 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) ڈیٹول برانڈنے بچوں کی تعلیم کے لیے ڈیٹول واریئرایجوکیشن فنڈ کا آغاز اپنی نئی مہم کے ذریعے کردیاہے ، متعارف کرائی گئی اس مہم میں ڈیٹول واریئرز اپنے سا تھی واریئرز کو بلاتے نظر آئیں گے جن کی مددسے وہ جرمون کو شکست دیں گے،یاد رہے کہ ، ڈیٹول واریئر ایجوکیشن فنڈ کے تحت آپ کے بچے کو تعلیم کے لیے ڈھائی لاکھ روپے فنڈ کو جیتنے کا مو قع فراہم کیا جا ئے گا۔

اس مہم میں شریک ہونے کے لیے صرف تین سادہ طریقہ کار کو اپنانا ہوگا۔(0306-3DETTOL)0306-3338865.1 اس نمبر پر مسڈ کال دیں ۔2 .آپ کو پہلے سے ریکارڈ شدہ کال موصول ہوگی جس میں آپ کو ڈیٹول واریئرز کی جانب سے جرمون کو شکست دینے کے 3آئیڈیاز سنائی دیں گے۔.3اپنے پسندیدہ آئیڈیا کو ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ کریں ( جس کی تفصیل ریکارڈشدہ کال میں دی جا ئے گی ) ۔

(جاری ہے)

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریکٹ بینکیزرRB) )کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ( ہیلتھ) ہمایوں فاروق کا کہنا ہے کہ ڈیٹول واریئرز ایک مشن پر ہیں جس میں وہ پاکستان بھر کے بچوں کو حفظان صحت سے متعلق آگاہی فراہم کررہے ہیں جو انہیں دوران اسکول جراثیم کے ذریعے بیمار ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں، اس خصوصی ڈیٹول واریئرایجوکیشن فنڈسے بچوں میں ایسا جذبہ بیدار ہوگا کہ وہ اپنے ان پسندیدہ کریکٹرز کے ساتھ مل کر نہ صر ف اپنے آپ کو بلکہ اپنے سے منسلک ان تمام افراد کوجو ان کے اطراف ہیں حفظان صحت کی عادت ڈالیں گے اور صحت مند رہنے سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ ریکٹ بینکیزرپر عزم ہے کہ وہ مثبت تبدیلی کے لیے اپنی مہم "ہوگا صاف پاکستان"کے ذریعے مثبت رویوں کو فروغ دیکر پاک صاف پاکستان کو فروغ دے رہاہے۔

جس آئیڈیا پر سب سے زیادہ ووٹ ہوں گے، اسے اگلی ڈیٹول واریئرز کی قسط میں شامل کیا جائے گا، جبکہ ان میں سے ایک لکی ونر کو ڈیٹول واریئر ایجوکیشن فنڈ کی جانب سے ڈھائی لاکھ روپے بھی دیئے جائیں گے،( جس کے لیے قوائدو ضوابط لاگو ہوںگی)یادرہے حفظان صحت کی عادتوں کے فروغ میں گزشتہ 80سالوں سے جراثیم سے حفاظت کے لیے ڈیٹول مائوں کا اولین بھروسہ ہے۔