بچے کی صحت کا خیال ہماری ذمہ داری ہے جس کو ہم ہر حال میں پورا کریں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 جنوری 2019 17:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کا خیا ل ہماری ذمہ داری ہے شیر خوار بچوں کے لئے ماں کا دودھ ایسی خوراک ہے جس کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں۔

ا نہوں نے کہا ہے کہ ضلعی سطع پر محکمہ تعلیم و صحت کی جانب سے کی جاری مہم کی مونیٹرنگ چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکولوں میں نیوٹریشن کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے یونین کونسل لیول پر میں ڈپٹی کمشنر ،اے ڈی سی آر ، اے ڈی سی جی اور اے سیز دورے کریں گے ۔ محکمہ صحت بچوں کی غذائیت کو بہتر کرنے کے لئے سکریننگ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا ہے کہ ماں کے دودھ کی افادیت بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماں کا دودھ شیر خواربچوں کے لئے فلٹر شدہ ، بیماریوں سے پاک اور مصفاغذا ہے جس کے استعمال سے بچہ بے شمار بیماریوں سے تحفظ پاتا ہے اور دودھ پلانے کی مدت کے دوران ماں بھی بے شمار بیماریوں سے تحفظ پاتی ہے انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ غذا ، شفاء اور حکم خدابھی ہے جس پر عمل کر کے ہم اپنی نسلوں کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :