سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر راجہ علی اعجاز ریاض پہنچ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 جنوری 2019 18:05

سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر راجہ علی اعجاز  ریاض پہنچ گئے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،ریاض) انھوں نے بطور سفیر اپنا چارج سنبھال لیا. راجہ اعجاز بطور کیرئر ڈپلومیٹ وسیع تجربہ رکھتے ہیں. سعودی عرب میں تعیناتی سے پہلے وہ نیو یارک میں قونصل جنرل تعینات تھے.

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ افغانستان, لندن, میکسیکو اور رومانیہ میں سفارتی ذمہ داریوں پر تعینات رہے ھیں. اسکے علاوہ اسلام آباد میں انھوں نے ڈائریکٹر جنرل یو این کے عہدے پر کام کیا ہے. اور انڈیا اور جنوب مغربی ایشیا اور پیسفک ریجن کے انچارج رہے ھیں. راجہ اعجاز نے فارن سروس میں بطور ڈپلومیٹ اپنی سروس کا آغاز 1990 میں کیا.