ملاکنڈ، سانحہ ساہیوال پر ہر محب وطن کا دل افسردہ ہے، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ

منگل 22 جنوری 2019 18:10

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی گل زمان خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر ہر محب وطن کا دل آفسردہ اور آنکھ پُر نم ہے ،اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے عملی ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔