Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے قطر میں سکھ برادری کے نمائندوں کی ملاقات، کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا

منگل 22 جنوری 2019 18:10

وزیراعظم عمران خان سے قطر میں سکھ برادری کے نمائندوں کی ملاقات، کرتارپور ..
دوحہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان سے قطر میں سکھ برادری کے نمائندوں نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ نمائندوں نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جو دنیا بھر میں سکھ برادری کی دیرینہ خواہش تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکھ برادری کے نمائندگان نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ کر وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں سکھ کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات