مظفرگڑھ، حادثہ میں آٹھ افراد زخمی

منگل 22 جنوری 2019 18:20

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجندکے قریب شدید دھند کی وجہ سیکار اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجہ میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔ شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :