دو سال کے دوران کرومائیٹ کی برآمد میں اضافہ ہوا، طلب اور رسد میں کمی بیشی کی وجہ سے چین کو کرومائیٹ کی برآمدات مستقل نہیں رہیں، وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا سینیٹ میں جواب

منگل 22 جنوری 2019 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران کرومائیٹ کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے تاہم مارکیٹ میں کرومائیٹ کی طلب اور فراہمی میں کمی بیشی کی وجہ سے چین کو کرومائیٹ کی برآمدات مستقل نہیں رہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عثمان کاکڑ کے سوال کے جواب میں وزیر برائے پارلیمانی امور نے بتایا کہ 2013-14ء میں چین کو 91.22 ملین ڈالر کی کرومائیٹ برآمد کی گئی جبکہ 2017-18ء میں 80.82 ملین ڈالر کی کرومائیٹ برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے ساڑھے پانچ ماہ کی برآمدات کا حساب دے سکتے ہیں، ہمارے دور میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :