صدرعارف علوی نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حامد رقاد الرویلی کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

منگل 22 جنوری 2019 18:20

صدرعارف علوی نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حامد رقاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حامد رقاد الرویلی کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آف سٹاف کمیٹی جرنل زبیر محمود حیات کی بھی شرکت کی ۔تقریب کے بعد سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے صدر مملکت سے ملاقات کی ۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔