پاکستان انجینئرنگ کونسل کا انجینئرز کی پوسٹوں پر تعینات نان انجینئرز کو فوری ہٹانے کا مطالبہ

منگل 22 جنوری 2019 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذیلی ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ کو خط لکھا ہے جس میں انجینئرز کی پوسٹوں پر تعینات نان انجینئرز کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ انجینئرنگ کی پوسٹوں پر نان انجینئرز کی تعیناتی غیرقانوی ہے۔خط میں کہاگیا کہ انجینئرنگ کا کام نان انجینئرز سے لینا قابل سزا جرم ہے۔خط کے متن کے مطابق پروفیشنل انجینئر کی جگہ نان انجینئر سے کام لینے کی سزا 6 ماہ قید ہے۔خط میں کہاگیا کہ انجینئرنگ کی پوسٹوں پر پی ای سی سے رجسٹرڈ انجینئرز تعینات کیے جائیں۔ خط میں کہاگیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ۔