وزیر خارجہ کی افغان صوبے وردک میں تربیتی کیمپ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے، شاہ محمود قریشی

منگل 22 جنوری 2019 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان صوبے وردک میں تربیتی کیمپ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دہشتگرد حملے میں کثیر جانی نقصان پر افغان عوام سے اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔