Live Updates

منی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے،پہلے تمام بجٹ جعلی تھے اب اصلی آ رہے ہیں‘اعجا ز چوہدری

گڈ گورننس میں ہمارا مقابلہ ہی نہیں ہے ،حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے‘رہنما تحریک انصاف

منگل 22 جنوری 2019 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ منی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، قوم کی نظریں وزیراعظم عمران خان پر ہیں، گڈ گورننس میں ہمارا مقابلہ ہی نہیں ہے ،پہلے تمام بجٹ جعلی تھے اب اصلی آ رہے ہیں، حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، سابق حکمرانوں کو پاکستان سے دل چسپی نہیں تھی ان کا مقصد صرف اپنی تجوریاں بھرنا تھا۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شریف خاندان سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکا ہے ،نواز شریف اور شہباز شریف قومی مجرم ہیں انہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے،حمزہ شہباز صاحب بڑھکیں مارتے ہیںصبر کریں انہیں بھی اپنا حساب دینا ہوگا،کرپٹ مافیا اور سیسلین مافیا کیخلاف جدو جہد میں فخر محسوس ہوتاہے، کپتان کے نئے پاکستان میں بد دیانتی اور لوٹ مار کرنے والے کا ٹھکانہ جیل کی سلاخیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آ ئی بہت جلد ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی اور پاکستان کے کروڑ عوام صنعتکاروں اور تاجروں کے لئے اچھا وقت جلد آنے والا ہے کہ جب ملک سے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کا حقیقی معنوں میں خاتمہ ہو جائے گاحکومتی اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کو حکومت کی کامیابی سے اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اسی لئے بغیر کسی جواز کے بے بنیاد پراپیگنڈا کررہی ہے ملک کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا احتساب جاری رہے گا، پیپلز پارٹی اورن لیگ والے جو مرضی کر لیں ان کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور انہیں نہ صرف ملک و قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کاحساب دینا ہوگا بلکہ اسے واپس بھی کرنا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات