متوسط طبقہ کی بہتری کے لئے جامع پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 22 جنوری 2019 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ متوسط طبقہ کی بہتری کے لئے جامع پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام امید رکھیں، غریب پر بوجھ نہیں پڑے گا، متوسط طبقہ کی بہتری کے لئے جامع پالیسیاں بنائی جا رہی ہیںکہ اس طبقہ کو کسی طرح ریلیف دیا جائے، کم آمدنی والے لوگوں پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز اور پاکستان کا چہرہ ہے، اس کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے سندھ حکومت اپنا کردار ادا کرے، جب میونسپل کمیٹی اس حوالے سے مثبنت کردار ادا کرے۔ زبیدہ جلال نے کہا کہ پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں پر ہیلمٹ پہننے پر عملدرآمد کروا رہی ہے، موٹرسائیکل سواروں کو اپنی جان کی حفاظت کے لئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں، حادثہ کے نتیجہ میں ہیلمٹ کا استعمال کرنے والے کسی بڑے حادثہ سے بچ سکتے ہیں، جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پٹرول پمپ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو پٹرول نہ دینے کا اچھا فیصلہ ہے۔