Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر کو روکے رکھا جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،علی نواز اعوان

منگل 22 جنوری 2019 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر کو روکے رکھا جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، فنانس بل سے مقامی صنعتوں کو ریلیف ملے گا، ساہیوال واقعہ میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قرضوں سے ملک کو چلایا جبکہ ڈالر کی قدر کو مصنوعی طور پر روکے رکھا جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک بھر میں ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنانس بل سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا، ٹیکس میں کمی لائی جائے گی، حکومت چاہتی ہے کہ مقامی صنعتوں کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی رپورٹ آنے کے بعد واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے جبکہ غمزدہ خاندان کو ضرور انصاف ملے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات