Live Updates

فنانس بل سے عوام کو ریلیف ملے گا، ساہیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی، راجہ ریاض

منگل 22 جنوری 2019 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ فنانس بل سے عوام کو ریلیف ملے گا، بلوچستان حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مدد کے لئے حکومت نے پیکج کا اعلان کیا ہے، ساہیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنانس بل سے عوام کو ریلیف ملے گا، اس سے مہنگائی نہیں نہیں ہو گی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد قومی خزانہ خالی تھا، حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑے مگر فنانس بل سے عوام کو ریلیف ملے گا، بیرون ممالک سے ملنے والے پیکج کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا، حکومت نے حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کا نعم البدل کچھ نہیں لیکن حکومت نے لواحقین کی مدد کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کی رپورٹ آنے کے بعد واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو ضرور سزا ملے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات