قومی اسمبلی نے سانحہ ساہیوال پر بحث کی تحریک منظور کرلی

منگل 22 جنوری 2019 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) قومی اسمبلی نے معمول کا ایجنڈا معطل کرکے سانحہ ساہیوال پر بحث کی تحریک منظور کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے تحریک پیش کی کہ سانحہ ساہیوال کو زیر بحث لانے کے لئے ایوان کی نجی کارروائی کے ایجنڈے کو معطل کیا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔ ایوان میں پیر کو بھی سانحہ ساہیوال پر بحث کی گئی۔