عوام صرف منظور شدہ سکیموں میں ہی پلاٹ خریدیں، میئر ساہیوال

منگل 22 جنوری 2019 18:40

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) میئر ساہیوال اسد علی خاں بلوچ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ دھوکے بازوںسے ہوشیار رہیں اور کسی ایسی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں پلاٹ نہ خریدیں جو متعلقہ اداروں سے منظور شدہ نہ ہو اور وہ صرف منظور شدہ سکیموں میں ہی پلاٹ خریدنے کو ترجیح دیں تاکہ ان کے ساتھ فراڈ نہ ہو اور محنت سے کمائی ہوئی لاکھوں روپے رقم ہتھیا ئی نہ جاسکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ پلاٹ خریدنے سے قبل ہائوسنگ سکیم کی منظوری کے بارے معلوم کریں جب انہیں کار پوریشن یا کسی مصدقہ ذرائع سے منظوری کے بارے یقین ہو جائے تو پھر پلاٹ خریدیں۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے حکم دیاہے جس پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے اور انفورسمنٹ انسپکٹر خالدضیاء نے متعلقہ تھانوں کو درخواستیں دے دیں ہیں امید ہے جلد ایف آئی آر ہوجائیںگی۔

متعلقہ عنوان :