کھٹیا خیل قبیلے کا بیسے پہاڑی پر سیاحتی پوائنٹ کی تعمیرکی حمایت کا اعلان

منگل 22 جنوری 2019 18:40

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کھٹیا خیل قبیلے کا بیسے پہاڑی پر سیاحتی پوائنٹ کی تعمیرکی حمایت کا اعلان جمرود پریس کلب میں کھٹیا خیل قبیلے کے مشران ملک بسم اللہ جان کوکی خیل،افرسیاب افریدی،حاجی حمید،ملک جان،داود خان،حاجی شیر علی،حاجی میاں باز و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ کس کے علاقے بیسے میں سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحتی پوائنٹ تعمیر کرنے سے پہلے کھٹیا خیل قبیلے کے مشران کو اعتماد میں لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیسے اراضی کھٹیا خیل قبیلے کی ملکیت ہے اس لیے اس منصوبے کی مخالف نہیں بلکہ حمایت کرتے ہے تاہم منصوبے پر تعمیراتی کام سے پہلے کھٹیا خیل قبیلے کے مشران کو اعتماد میں لیا جائے اور اس میں نوکریوں پر کھٹیا خیل قبیلے کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے

متعلقہ عنوان :