چنیوٹ پولیس کی کارروائی ، بین الاضلاعی دو منشیات سمگلرز

منگل 22 جنوری 2019 18:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد انور کھیتران کی ہدایت پر ایس ایچ او رجوعہ سب انسپکٹر محمد اسداللہ ہمراہی ٹیم آفتاب افضل T/SI ،کانسٹیبلان سیف اللہ ، نصیر احمد ، عامر شہزاد اور لیڈی کانسٹیبل بشریٰ اکبر نے کاروائی کرتے ہوئے چک 131 ج ب پردوران ناکہ بندی کار سوار بین الاضلاعی دو منشیات سمگلرز عزیز خان ولد شیر خان قوم پٹھان سکنہ منصور کالونی ایبٹ آباد اور زبیدہ بی بی کو گرفتارکیا اور کار کے مختلف خانوں سے 10کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ملزم عزیز خان نے کافی غلط بیانی کے بعد انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروشی کا دھندہ کرتا ہے اور یہ اس کا ذریعہ معاش ہے اور آج بھی چک نمبر 128 میں منشیات سپلائی کرنے جارہا تھا ۔تھانہ رجوعہ پولیس نے کار، نقدی ، موبائل فون اور چرس قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ۔ منشیات فروشوں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ۔ ڈی پی او محمد انورکھیتران کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔