Live Updates

حکومت سندھ کو کراچی میں پانی کی قلت کا احساس ہے ،مسئلے کے دیرپا حل کیلئے کام کررہی ہے، سعید غنی

منگل 22 جنوری 2019 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو کراچی میں پانی کی قلت کا احساس ہے اور وہ اس مسئلے کے دیرپا حل کے لئے کام بھی کررہی ہے۔ اس مسئلے کے حل میںدو سال لگیں گے اور18.6بلین اخراجات آئیں گے۔انہوں نے یہ بات منگل کو سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھاکہ ایوان کو اس بارے میں بتایا جائے کہ کراچی کے نلکوں میں پانی کب آئے گا اور اگر اس حوالے سے کوئی منصوبہ ہے تو اس پر کتنی لاگت آئے گی وزیر بلدیات نے کہا کہ کے فور منصوبے کے لیے وفاق اور سندھ حکومت ففٹی ففٹی فنڈ دیں گے، تنہا یہ منصوبہ سندھ حکومت مکمل نہیں کرسکتی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے خرم شیر زماںن نے کہا کہ وزیر صاحب نے بہت سے جواب دئیے لیکن کا م کا ایک بھی نہیں تھا،یہ سندھ حکومت کا نہیں عوام کا پیسہ ہے ،مجھے حساب چاہیے یہ عوام کا پیسہ ہے۔

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ عوام کو پچاس ارب کا ٹیکہ لگا رہے ہیں اس کے ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔وزیر بلدیات سعید غنی نے خرم شیر زمان کی تنقید کو نظر انداز کردیا اور وہ خاموشی سے سنتے رہے اور کوئی جواب نہیں دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات