کیور پاکستان اور کراچی تاجر الائنس کے تعاون سے مال آف اسمائل 2019کا انعقاد

سیرت عباس اور دیگر تارکین وطن کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ایاز میمن اوردیگرکا خطاب

منگل 22 جنوری 2019 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) کیور پاکستان اورکراچی تاجر الائنس کے تعاون سے غریب ، مسکین اور یتیم بچوں کے لیے مال آف اسمائل 2019کا انعقاد ، پروگرام کے مہمان خصوصی کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا اور معروف سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستارسمیت دیگر اعلیٰ شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھی جبکہ ڈی آئی جی عامر فاروقی نے خصوصی طور پر اس پروگرام میں شرکت کی، تمام مہمان خصوصی حضرات نے اپنے اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف تاجر رہنماء ایاز میمن موتی والا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرت عباس سمیت تمام تارکین وطن اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کوششوں سے یہ خوشیوں کا بازا ر لگا ہواہے، جبکہ ہم فرحان اصفہانی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہیں جن کے دل انسانی ہمدردیوں سے بھرے پڑے ہیں اس موقع پر ایاز میمن موتی والا نے دوہا جیولرز اور دیگر سماجی تنظیموں کیساتھ مل کر غریب، مسکین ، یتیم اور معذو ر بچوں میںلاکھوں روپے کی انعامات بھی تقسیم کیے ، ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ سیر ت عباس جیسے پاکستانی ہمارے لیے خدا کا تحفہ ہیں جو بیرون ممالک میں زندگی کی تمام تر سہولتوں کے باوجود اپنے پاکستان اور اس کی غریب عوام کو نہیں بھولتے، ان کے دل ہر وقت اپنے ملک کے لیئے دھڑکتے ہیں ، ہم اپنے ان تمام تارکین وطن بھائیوں کے دل سے مشکور ہیں جنہوں نے خوشیوںکے بازار میں اپنا اپنا حصہ ڈالا، انہوں نے کہا کہ میرا بس چلے تو میں پورے ملک میں خوشیوں کے پھول بکھیر دوں ، اپنی عوام کے مسائل اور دکھ دیکھتاہوں تو دل خون کے آنسو روتاہے، اپنی حیثیت کے مطابق اپنی عوام کے خدمت کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک مجھے ہمت دے اور میں مزید بڑھ کر اپنے شہر اور اپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کرسکوں، اس موقع پر دیگر مہمانان گرامی حضرات نے سیرت عباس سمیت دیگر اوورسیز پاکستانیوں کے جذبات کی تعریف کی اور یہ امید ظاہر کی کہ وہ اس نیک عمل کو ہر سال اسی طرح سے جاری و ساری رکھیں گے۔