آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے سروں کو ایڈھاک سسٹم کی لٹکتی تلوار سے آزاد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘مولانا سید محمد اسحاق نقوی

منگل 22 جنوری 2019 18:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) ممتاز عالم دین و ممبر جموں وکشمیرملی رابطہ کونسل مولانا سید محمداسحا ق نقوی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عدالت عظمیٰ وحکومت آزادکشمیر محکمہ تعلیم سکولز ،کالجز ، افتاء وقضاء اوردیگر سرکاری محکمہ جات میں جن ایڈھاک ملازمین کی سروس پانچ سال سے زائد ہوچکی ہے انہیں مستقل کرنے کیلئے اتفاق رائے اوراشتراک عمل سے قانون سازی کرتے ہوئے موثر اقدامات کئے جائیں ،نئے بھرتی ہونے والی ملازمین کی نسبت تفویض شدہ فرائض منصبی کی انجام دہی میں ایڈہاک ملازمین کا تجربہ نظرانداز نہیں کیاجاسکتا ،ایسے ملازمین کو فارغ کردینا قرین انصاف ودانش نہیں ہوگا،معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں پانچ سال سے زائد ایڈھاک ملازمین کومستقل کیا جارہا ہے ، تاہم آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے سروں کو ایڈھاک سسٹم کی لٹکتی تلوار سے آزاد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :