صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر و نعت خواں مظفر وارثی کی آٹھویںبرسی 28جنوری کو منائی جائے گی

منگل 22 جنوری 2019 18:50

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر و نعت خواں مظفر وارثی کی آٹھویںبرسی 28جنوری کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

عہد ساز شاعر مظفر وارثی دسمبر1933ء کوبھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے ان کا شمار ملک کے نمایاں شعرا ء میں ہوتا ہے وہ عہد حاضر کے معروف نعت خواںہیں انہوں نے حمد،نعت،سلام،غزل اورگیت وغیرہ میں بھی طبع آزمائی کی۔مظفر وارثی کو ان کی معروف حمد ’’ اے خدا ،اے خدا ‘‘ اور نعت ’’میرا پیمبر عظیم تر ہے ‘‘ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔مظفر وارثی اردو ادب کے مستند اور معتبر شاعر و نعت خواں تھے انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے وہ 28جنوری2011ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔