سنی لیون کیلئے نازیبا تبصرہ کرنے پرکپل شرما تنقید کا شکار

سنی لیون تو کپل کے تبصروں پر ہنستی رہیں لیکن بھارتی میڈیا نے کپل کواِڑے ہاتھوں لے لیا

منگل 22 جنوری 2019 18:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما اداکارہ سنی لیون کے لیے نازیبا تبصرہ کرنے پربھارتی میڈیا کی تنقید کے نشانے پرآگئے۔کپل شرما کا شماربالی ووڈ کے نامور کامیڈین میں ہوتا ہے جن کے مزاحیہ جملے لوگوں کو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہی مزاحیہ جملے کسی کی تضحیک کا باعث بھی بنتے ہیں، جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سنی لیون نے اپنے نئے گانے کی تشہیر کے لیے حال ہی میں ’’دی کپل شرما‘‘ شو میں شرکت کی جہاں کپل سنی لیون کے ساتھ مذاق کرنے میں کچھ زیادہ ہی آگے بڑھ گئے اور ان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں’’اٹالین پاستا ود وائٹ ساس‘‘ کہا اس کے علاوہ کپل نے سنی لیون کے لیے مزید نازیبا تبصرے کرتے ہوئے کہا سنی کو دیکھ کر وہ اپنے تمام سوالات بھول گئے جب کہ کپل نے سنی لیون کے لیے گانا بھی گایا جس کے الفاظ یہ تھے’’بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو یہ دیکھنے کی چیز ہے‘‘۔

(جاری ہے)

سنی لیون تو کپل کے ان تبصروں پر ہنستی رہیں لیکن بھارتی میڈیا نے کپل کو ایک خاتون کی توہین کرنے کے لیے آڑے ہاتھوں لے لیا اورکپل کی جانب سے سنی کے لیے کہے جانے والے جملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا سنی لیون کوئی دیکھنے کی چیزنہیں ہے بلکہ وہ ایک خود مختارخاتون اورماں ہیں جو اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :