رجسٹرار آزادجموںوکشمیر یونیورسٹی پروفیسر غلام مصطفی کی ہمشیرہ نماز فجر میں سجد ہ کے دوران خالق حقیقی سے جاملیں

نماز جنازہ نیلم پارک میں ادا کرنے کے بعد اُنہیں چکار میں سپردخاک کردیاگیا‘نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

منگل 22 جنوری 2019 18:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) رجسٹرار آزادجموںوکشمیر یونیورسٹی پروفیسر غلام مصطفی کی ہمشیرہ نماز فجر میں سجد ہ کے دوران خالق حقیقی سے جاملیں ، نماز جنازہ نیلم پارک میں ادا کرنے کے بعد اُنہیں چکار میں سپردخاک کردیاگیا ،نماز جنازہ میں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر ، سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزادکشمیر علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی ، صدر سنٹرل پریس کلب طارق نقاش ، سینئر صحافی عبدالوحیدکیانی ،ناظم اعلیٰ جنگلات عبدالرئوف قریشی ، ڈی ایف او عبدالحمید شیخ ،ڈی ایف او غلام مجتبیٰ مغل ، ڈی ایف او امتیاز احمد اعوان ، ڈی ایف او ملک اسد ، ڈین فیکلٹی آف اکنامکس پروفیسر سید نثارہمدانی ، جامعہ کشمیر کے پروفیسر اکرام رشید ، ڈین ہیلتھ سائنسز جامعہ کشمیر ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ ، ڈاکٹر وقار حیدر ، سابق صدر سنٹرل بار راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ ، ممتاز کاروباری شخصیت اکبر مغل ، پروفیسر سید صابر حسین نقوی ،رہنما پیپلزپارٹی فیاض شاہ ،چکار کی معروف کاروباری شخصیت خواجہ عنصر ، سید ظہیرحسین نقوی سمیت جامعہ کشمیر کے پروفیسرز ،طلباء ،سیاسی سماجی حلقوں کے علاوہ عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :