دارالحکومت مظفرآباد کے علاقوں میں نماز کے اوقات کے دوران بجلی بندش معمول بن گئی

منگل 22 جنوری 2019 18:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) دارالحکومت کے علاقوں میں نماز کے اوقات کے دوران بجلی بندش معمول بن گئی ، شہریوں میں غم وغصہ کی لہردوڑگئی ، تفصیلات کے مطابق گوجرہ ، شوکت لائن ،نلوچھی سمیت متعد د علاقوں میںعین نماز کے اوقات کے دوران بجلی بند کردی جاتی ہے ، نماز فجر ،نماز مغرب اورنماز عشاء کے اوقات میں بجلی بند ہونا معمول بن گیاہے ، شہریوںنے وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ دوران نماز بجلی بندش کی صورتحال کا نوٹس لیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :