امتحانی نظام کو بہتر بنانے سے قبل انٹری ٹیسٹ کو ختم نہیں کیا جاسکتا‘وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں

منگل 22 جنوری 2019 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) ادارہ تعلیم و آگاہی اور پنجاب حکومت کے تعاون سے چلڈرن لایبریری لاہور میں سالانہ بچوں کے ادبی جشن لاہور کا اہتمام کیا گیا جس میں سو سے زائد سکولوں کے ہزاروں بچوں نے شرکت کرتے ہوئے ڈرامہ، پتلی تماشہ، ادب وکلچر اور ملک کی تمام ثقافت کی عکاسی کی اور فیسٹول میں بھرپور حصہ لیا جس میں اقلیتوں کے حقوق سے لیکر پڑھنے اور ایجاد کرنے کی صلاحتیوں کو ابھارا گیا۔

فیسٹیول میں امجد اسلام امجد، خالد انعم، عارفہ زہرا، مریم کھوکھر سمیت ڈاکٹر بیلہ رضا نے خصوصی شرکت کی۔فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں نئی تعلیمی پالیسی لیکر آرہے ہیں جس سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی اور ہم ابھی انٹری ٹیسٹ کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ امتحانی نظام کو بہتر کرکے ہی انٹری ٹیسٹ کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کتاب ایک اچھا دوست ہے اس کو پڑھنے والے کو کسی کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔کتاب پڑھنے والے کی صلاحتیں بڑھتی ہیں اور وہ کریٹویٹی کے طرف اپنا رحجان لاتا ہیکیونکہ ایک اکیلا کمپیوٹر کچھ ایجاد نہیں کرسکتا جب تک اس کو کسی صلاحیت کے ذریعے چلایا نہ جاسکے۔ ادارہ تعلیمی و آگاہی کی بانی، ڈائریکٹر ڈاکٹر بیلہ رضا جمیل نے کہا کہ بچوں کا ادبی میلہ منعقد کروانے کا مقصد ان کے اندر چھپی صلاحتیوں کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ بچہ سارا سال بھاری بھرکم کتابیں پڑھ کر اکتایا رہتا ہے جس سے اسکی صلاحتیں دب کر رہ جاتی ہیں آئیں اس فیسٹیول کا حصہ بنیں اور اسکے سفیر بن جائیں ہمیں محنتی اور ٹیلنٹ لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :