آئی جی سندھ کا امن وامان /کرائمز کی صورتحال پر مشتمل تصویری مقابلہ کرانے کا فیصلہ

اس مقابلہ/نمائش کے انعقاد کا مقصد پرنٹ/میڈیا کے فوٹو گرافرز کی حوصلہ افزائی کرنا اور سراہنا ہے، ڈاکٹرسید کلیم امام

منگل 22 جنوری 2019 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سندھ میں امن وامان کے حالات اور کرائم کی صورتحال پر سینٹرل پولیس آفس کراچی میں تصویری مقابلہ/نمائش کے انعقاد کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے سی پی او آفیسران سے تمام تر ضروری تجاویز پر مشتمل سفارشات فی الفور طلب کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تصویری مقابلہ/نمائش میں عنوان کے لحاظ سے منفی اور مثبت دونوں تصاویر کے نیچے عنوان کا تحریر کیا جانا لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

بہترین اور عمدہ تصویر کا انتخاب باقاعدہ سے نامزد کردہ مشہور و معروف اور تجربہ کار منصفین کا پینل کریگا جسکے تحت اول ،دوئم اور سوئم درجوں پر آنیوالے فوٹو گرافرز کو باالترتیب ایک لاکھ(100000)،ستر ہزار(70000) اور پچاس ہزار(50000) روپئے بطور انعام کے ساتھ ساتھ ستائشی/تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔آئی جی سندھ نے کہاکہ اس مقابلہ/نمائش کے انعقاد کا مقصد پرنٹ/میڈیا کے فوٹو گرافرز کی حوصلہ افزائی کرنا اور سراہنا ہے کہ کس طرح وہ خود کو تفویض کردہ فرائض جان ہتھیلی پر رکھ کر ناصرف انجام دیتے ہیں بلکہ فیلڈز میں طرح طرح کے خطرات کا انتہائی دلیری اور جوانمردی سے سامنا بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :