محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس

پی ایچ ڈی پروگرام کو مزید بہتر بنانے اور ایچ ای سی کی ہدایات پر عملدرآمد کا فیصلہ

منگل 22 جنوری 2019 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) کراچی : محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹیڈیز اینڈریسرچ کا ایک اجلاس گزشتہ روز ڈین فیکلٹی آف لائف سائینسزڈاکٹر کامران عظیم کی زیر صدارت منعقد ہو جس کے دوران کمپیوٹر سائینس، انجینئرنگ،مینجمنٹ سائینس اور اکاونٹنگ و فنانس میں جاری پی ایچ ڈی اور ایم ایس ڈگری پروگراموں کا جائیزہ لیا گیا اور ان کو مزید بہتر بنانے کی تجاویز کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کی جانب سے پی ایچ ڈی پروگرام جاری رکھنے کے لئے دی جانے والی ہدایات کی بھی سختی کے ساتھ عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں کمپیوٹر سافٹ وئیر ٹرنیٹن کے لائیبریری کے شعبہ کے توسط سے استعمال کرنے، ایم ایس کمپیوٹر سائینس اور سافٹ وئیر انجینئرنگ کے ڈگری پروگرام کے لئے نصاب پر نظر ثانی کی قومی کونسل کی پالیسی کی گائیڈ لائن پر عمل کرنے،ایم ایس بائیو انفارمیٹکس اور بائیو ٹیکنالوجی کے ریسرچ پروجیکٹس کے لئے معاون سپر وائیزرز کی خدمات حاصل کرنے اور پی ایچ ڈی پروگرام کے گزشتہ سال کے سیمسٹرز کے دوران کمپری ہینسیو امتحانات کے رولز،ریسرچ تھیسس اور امتحانات کے معاملات کی بھی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمپیوٹر سائینس اور انجینئرنگ فیکلٹی کے ایسو سی ایٹ ڈین ڈاکٹر عاصم امداد، رجسٹرار نذیر احمد شیخم کمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شوکت وسیع، الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبہ کے ہیڈ ڈاکٹر کاشف اسحاق، کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر خلیق الرحمان رازی، مینجمنٹ سائینسز کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر منیر حسین، فنانس اینڈ اکنامکس کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر ایس ایم نعمان شاہ،مارکیٹنگ کے شعبہ کے سربراہ حسن جاوید، ڈائیریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عمران جامی اور ڈپٹی ڈائیریکٹر کیو ای سی شفیق الرحمان نے شرکت کی۔