53یہودی انتہاء پسندوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی

منگل 22 جنوری 2019 18:50

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) یہودی انتہاء پسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ روز بروز زور پکڑنے لگا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 53 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ کے ’باب المغاربہ‘ سے قبلہ اول میں گھس کرمذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔درجنوں یہودی آباد کاروں میں یہودی مذہبی سکولوں اور جامعات کے طلباء بھی شامل تھے ۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف میں سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوئوں کا سلسلہ روز کا معمول ہے۔

متعلقہ عنوان :