اسرائیلی جیل میں قید 21 سالہ فلسطینی شہری نے بلا جواز انتظامی قید کیخلاف بھوک ہڑتال شروع کردی

منگل 22 جنوری 2019 18:50

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں کے مطابق اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی شہری نے بلا جواز انتظامی قید کیخلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہوئی ہے۔کلب برائے اسیران کے مطابق 21 سالہ اسیر عیسیٰ عواد نے انتظامی حراست کیخلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

عیسیٰ عواد کا رہائشی تعلق مقبوضہ غرب اردن کے علاقے بیت لحم سے ہے، اس نے گزشتہ 8 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال شروع کی ہے، چند روز قبل اسرائیلی فوج نے عیسیٰ عواد کی رہائی کا فیصلہ کیا تھا مگر رہائی کے روز اسے دوبارہ انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ عیسیٰ عواد کو 17 مئی 2018ء کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد اسے 9ماہ انتظامی قید کی سزا سنائی گئی تھی، سزا پوری ہونے کے بعد اسے دوبارہ انتظامی قید میں ڈال دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :