مظفرگڑھ، نادرہ دفتر کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 22 جنوری 2019 18:50

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) روھیلانوالی وسیندے والی خانگڑھ اور دیگر درجنوں کثیرالآبادی بستیوں کو سہولت مہیا کرنے کیلئے ایک سال قبل بلدیہ خانگڑھ میں نادرہ آفس کھولا گیا تھا جس سے ھزاروں لوگوں کو سہولت میسر ھوئی تھی، اب عرصہ ایک ماہ سے نادرہ دفتر خانگڑھ کو بند کر دیا گیا ھے جس کی وجہ سے عوام کو اور خاص طور پر بزرگ شہریوں کو شناختی کارڈ کے سلسلہ میں ضلعی صدر مقام پر مظفرگڑھ نادرہ آفس میں جانا پڑتا ھے جس کی وجہ سے جہاں شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پرتا ھے وھاں نادرہ بھی لاکھوں روپے کی آمدنی سے محروم ھو گیا ھے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اعلی ا حکام سے خانگڑھ میں نادرہ آفس فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔