Live Updates

جب شریف چور جیلوں میں جا سکتے ہیں تو بدمعاش چوروں کو کیسے چھوڑا جا سکتا ہے، حلیم عادل شیخ

اب وہ دور ختم ہوچکا جس میں پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگایا جائے ، زرداری کی حکومت نے سندھ کھنڈر بنا دیا ہے ، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سندھ

منگل 22 جنوری 2019 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری سندھ پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عوامی کالونی میں بلاول بھٹو کو قتل کر دیا گیا آج ان کو انصاف نہیں مل رہا ہے۔وزیر اعلیٰ محترم کمال فن کا مظاہرہ کر رہے تھے منتیں کر رہے تھے وزیر اعلیٰ اپنے وزراء اور افسران کی منتیں کریں تاکہ وہ عوام کا کام کریں ہرگھر سے بھٹو نکلے کا وہ نعرہ تبدیل ہوچکا ہے اب یہ نعرہ ہے تم کتنے جعلی اکائونٹ بند کرائو گے ہر بئنک سے جعلی اکائونٹ نکلے گا آج پوری قوم آپ سے ضر ور جواب مانگے گی سندھ حکومت کو اپنا کام کرنا نہیں ہے کہتے ہیں ہم سے کام کرائو ہمیں چوری نہیں آتی، ہمیں جعلی اکائونٹ کھولنے نہیں آتے ہمیں اومنی گروپ کو سپورٹ کرنا نہیں آتامگر آپ کہہ رہے ہیں کہ ملک ڈوپ رہا ہے مگر آپ لوگوں نے تو سندھ کو ڈبو دیا ہے،۔

(جاری ہے)

تھرپارکر میں 750آر او پلانٹ لگائے گئے بند پڑے ہیں وزیر اعلیٰ نے اپنا حلقہ ڈبو دیا عوام کو سہولیات تک نہیں 51بچے رواں ماہ میں تھرپارکر میں فوت ہوچکے ہیں خزانے کی کنجی وزیر اعلیٰ کے پاس ہے سارا بجیٹ عوام کے بجائے کرپشن کی نذر ہوگیا اب نیا پاکستان بننے کا دور ہے کچھ نہیں ٹوٹے گا نہ عوام کو حق سے محروم کیا گیا پاکستان کھپے کا نعرہ لگا نے والوں کو عوام کے لئے سوچنا چاہیے ان کو دوائی بھی کھپے، عوام کو پانی بھی کھپے ، بچوں کو کتاب بھی کھپے مگر پیپلزپارٹی کی حکومت نے پورے سندھ کو نہ کھپی کر دیا گیا اب وہ وقت ختم ہوچکا ہے جہاں پاکستان میں رہ کر کوئی بھی یہ نعرہ نہیں لگا سکتا ہے کہ پاکستان نہ کھپے ساہیوال میں فوری طور جی آئی ٹی بنی ہے اور رپورٹ آرہی ہے اس شہر میں زرداری کے بہادر کے بچے رائو انوار نے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کا قتل کیا مگر زرداری اس کو سپورٹ کرتے رہے مرتضیٰ بھٹو کی کو بھی ان کی حکومت میں قتل کیا گیا شاہراہ فیصل پر مقصود کو قتل کیا گیا معصوم بچی امل کا کیا قصور تھا جو صوبہ سندھ میں پولیس گردی کا شکار کیا گیا مگر سندھ حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا آپ سندھ پولیس کو کہتے رہے کہ ہمارے بہادر بچے ہیں۔

ساہیوال کا واقع ہقابل برداشت نہیں ہے ورثا کو مکمل انصاف ملے گا۔ عمران خان کرپشن اور کرپٹ لوگوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں ۔ سندھ میں بلین کی کرپشن کی گئی اب احتساب ہورہا ہے تو وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ پکڑدھکڑ چھوڑ دی جائے ، شریف چور جب جیل میں جاسکتے ہیں تو دوسرے چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ جی آئی ٹی ہم نے نہیں بنائی سپریم کورٹ نے بنائی تھی۔ ادارے اپنا کام کر رہے ہیں ان کام کرنے دیا جائے ۔ ملک کہ ان چوروں سے پاک کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات