رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کی طرف سے کشمیری صحافیوں پر پیلٹ گنز کی فائرنگ کی شدید مذمت ،بھارتی حکومت سے جامع تحقیقات کا مطالبہ

منگل 22 جنوری 2019 19:00

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پیرس میں قائم بین الاقوامی تنظیم ’’رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز ‘‘ نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاںمیں بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کے واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے حیف شیر مال میں پر امن مظاہرین پر فوجیوںکی طرف سے پیلٹ گنز کی فائرنگ کے دوران چار فوٹو جرنلسٹس زخمی ہو گئے تھے ۔

رپورٹرز ود آئوٹ باڈرز ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہاہے کہ کشمیری فوٹو جرنلسٹوں کے خلاف بھارتی فوجیوںکی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال قابل مذمت اورناقابل قبول ہے ۔ ادھرکشمیرپریس فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن اورکشمیر ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن سمیت صحافیوںکی مختلف تنظیموںنے حیف شیرمال میں کشمیری فوٹو جرنلسٹوںپر بھارتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کی ہے ۔