پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘54ملزمان گرفتار‘اسلحہ و منشیات بر آ مد

منگل 22 جنوری 2019 19:00

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پراقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی54ملزما ن کوگرفتار کر لیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن علی رضا کی زیر نگرانی ہفتے کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، راہزنی،منشیات فروشی، قمار بازی و دیگر جرائم میں ملوث54ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

سٹریٹ کرائم میں ملوث 01گینگ کے 03ممبران کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی 20ہزار سے زائد رقم برآمد کر لی جبکہ اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی02 پسٹلز،01خنجر اور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران03ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سی10لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قماربازی میں ملوث04ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی10ہزار سے زائد رقم قبضہ میں لی گئی۔اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نی05اشتہاری مجرمان کوبھی حراست میں لیا۔پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ، لائوڈ سپیکراورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر36 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔