ساہیوال سانحے کے تمام حقائق پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے لائے جائیں گے، شہر یا ر آفریدی

منگل 22 جنوری 2019 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وفاقی وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ ساہیوال سانحے کے حوالے سے تمام حقائق پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے لائے جائیںگے ‘ منگل کے روز پشاو ریونیورسٹی کے آغاخان آڈیٹوریم ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نہتے شہریوںپر گولیاں چلانے کی اجازت کسی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ د نیا کا کو ئی قانون و مذہب اس وقت تک کسی کو سزا کی اجازت نہیں دیتا جب تک جرم ثابت نہ ہو‘جی آئی ٹی رپورٹ کے بعداصل حقائق سے پردا اٹھے گا اور مجرم کو عبرت ناک سزا ملے گی ۔

انہوں نے کہاکہ جی آئی ٹی ر پورٹ سے اس افسوسناک اور انسانیت سوز فعل میں ملوث مجرموں کی نشاندہی ہوگی اور قانون اور انصاف پر کوئی سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے مجرموں کودوسروں کیلئے مثال عبرت بنادیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تشدد ‘ انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی اور معاشرے میں ہم اہنگی کے فروغ کے حوالے سے تعلیمی اداروں پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس دلخراش سانحہ سے دشمنوں کو فائدہ اٹھانے اور ہماری صفوں میں پھوٹ ڈالنے کا موقع نہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :