Live Updates

صوبائی حکومت تعلیمی ایمرجنسی کے تحت سکولوں میں بنیادی سہولیات فر اہم کر رہی ہے ، ارباب عاصم

منگل 22 جنوری 2019 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرکے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فر اہم کردی ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے جبکہ پشاور کی ضلعی حکومت اپنے قیام کے فورا بعد ہی سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ترقیاتی فنڈز کا زیادہ تر حصہ یونین کونسل کی سطح پر تعلیمی ایمرجنسی کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے خرچ کر رہی ہے تاکہ سکولوںکو درپیش مسائل حل ہوسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ حسنین شہید ہائیر سکینڈری سکول نمبر 1 پشاور شہر میں ضلعی ہائیر سیکنڈری و ہائی سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، سپورٹس ٹورنامنٹ میں 107 سکولز کے طلبہ نے حصہ لیا جس میں پی ٹی شو ، کرکٹ ، ہاکی ، فٹبال کے مقابلوں میں پشاورکے سکولز کے طلبہ نے اول پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر ضلع ناظم پشاومحمدعاصم خا ن نے کرکٹ ، والی بال، پی ٹی شو ، ہاکی اوردیگر مقابلوں میںاول آنے والے ٹیموں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں ، ضلع ناظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حکومت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 پشاور شہر میں اضافی کمروں کی تعمیر ، ہال کی تزین و آرائش اوردیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے فنڈ مختص کریگی، انہوں نے کہاکہ کھیل کود سے طلبہ کے ذہنی نشو نما میں کافی مدد ملتی ہے ، انھوں نے کہا کہ پشاور میں 22 اکتوبر 2018 سے سال کے اختتام پر سپورٹس سرگرمیوں میں فٹبال کی 22 ٹیموں ،کرکٹ اور ہاکی کی 30 ٹیموں نے جو کہ کارکردگی دکھائی ہے وہ قابل تحسین ہے، انہوں نے کہاکہ سکولوں میں تفریح کے مواقع پیداکرنے کیلئے سپورٹس گرائونڈ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ تعلیم کے ساتھ باہمی روابط رکھیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات