پسکو میں لائن سٹاف کو حادثات سے بچاؤ کیلئے دوروزہ سیفٹی سیمینارکا انعقاد

منگل 22 جنوری 2019 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) لائنوں پردوران کاررونما ہونے والے حادثات کی وجوہات,خطرات اوردیگرعوامل کے بارے میں شعوراجاگرکرنے کے لئے پسکو کی سطح پر دوروزہ سیفٹی سیمینار منعقدہوا جس میں چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان، ثاقب مجید سیفٹی انسٹرکٹر،ایڈیشنل چیف انجینئرسیفٹی پسکومیاں زاہدقیوم، سینئرمینجمنٹ تمام ایس ایزاورٹیکنکل سٹاف نے شرکت کی۔

پسکولائن سٹاف صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی کے لئے دن رات ,گرمی سردی ،بارش اور مشکل حالات میں سرگرم عمل ہے ،تاہم بعض اوقات فرائض کی ادائیگی کے دوران پسکو کے کئی کارکنان جاںسے ہاتھ دو بیٹھتے ہیںاور یکم جولائی 2018 سے اب تک پسکو کے 9 اہلکار فرائض کے ادائیگی کے دوران شہیدجبکہ 9 اہلکار دوران کارزخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

،پسکو نے کام کے دورا ن جا ں بحق ہونے والے کارکنان کے لواحقین کو اب تک دس ملین روپے زرتلافی کے طورپرادا کئے ہیں ،پسکومینجمنٹ حادثات کی روک تھام کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے ہیں اورتمام سرکلز میں یکم جولائی 2018 سے باقاعدگی سے سیفٹی سیمیناروں کا انعقاد کیا جارہاہے اوران سیمیناروں میں لاہورسے آئے ہوئے ماہرین بھی سیفٹی پر لیکچردیتے ہیں جس کا مقصد کارکنان میں سیفٹی کے حوالے سے شعوراجاگرکرنا ہے،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ کارکن پسکو کا قیمتی سرمایہ ہیں․ بہترحالات کارفراہم کرنے اور دوران کار بہترحفاظتی سامان کی فراہمی پسکومینجمنٹ کا مطمع نظر ہی․تاہم ہرکارکن کی بھی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ دوران کام سیفٹی کے بنیادی اصولوں کومدنظر رکھے اور حفاظتی پالیسی پرپوری طرح عمل درآمد کرے ، ٹیکنیکل ملازمین جہاں گرمی ،سردی ،دھوپ اوربارش میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہوتے ہیں وہاں اپنی جان کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہونی چاھئے۔

متعلقہ عنوان :