کوہاٹ میں پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی آسامیوںپربھرتی کے دوڑ ٹسٹ جاری

منگل 22 جنوری 2019 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) صوبے کے دوسرے حصوں کی طرح کوہاٹ میںدوسرے روز بھی پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا کی زیر نگرانی پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی آسامیوں پربھرتی کے لئے منگل کے روز کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں ریس ٹسٹ جاری رہیں جس میں کوہاٹ ،کرک اورہنگوکے اضلاع کے بھرتی کے خواہشمند امیدوار وںنے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ریس ٹسٹ 29 جنوری تک جاری رہنے والے ریس ٹسٹ میںجمعہ کے علاوہ باقی ایام میں پبلک سروس کمیشن اورپولیس کے مشترکہ ٹیم کی زیرنگرانی 400 امیدوار حصہ لے رہے ہیںجبکہ جمعہ کے روز 200 امیدوارحصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :