میرپورخاص،محمودآباد پولیس کی کاروائی، روپوش ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد

منگل 22 جنوری 2019 19:00

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس میرپورخاص ، عابد علی بلوچ ، کی ہدایات پر محمودآباد پولیس کی روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی، روپوش ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد،ایس ایچ او تھانہ محمودآباد، عابد نون کی تھانہ محمودآباد کی حدود درگاہ محمود شاہ نزد کوس گھر کامیاب کاروائی ، روپوش ملزم عاشق کیریو گرفتار، ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمح میگزین اور دو 02 گولیاں برآمد، روپوش ملزم تھانہ محمودآباد کے موٹرسائیکل چوری و رہزنی کے مقدمات الزام نمبر 07،09/2018 جرم دفعہ 381A, 399، 401 تعزیرات پاکستان میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا، بعد ازاں ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 11/2019 جرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ محمودآباد پر درج ہوا۔