میرپورخاص، 61ویں سالانہ 3روزہ پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ اجلاس

منگل 22 جنوری 2019 19:00

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے میرپورخاص میں 61ویں سالانہ 3روزہ پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کے حوالے سے دربارہال میرپورخاص میں ایک اجلاس کی صدارت کی پھولوں کی نمائش 7سے 9فروری تک گلستان بلدیہ شہید بینظیر بھٹو پارک میرپورخاص میں بھرپورنمونے سے منعقد کی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ اور اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال مہمان خصوصی ہونگے نمائش میں پہلا ، دوسرااور تیسرانمبر پر آنے والے اسٹالوں کو انعام اورمالہیوں کو نقد انعام دئے جائیں گے ڈپٹی نے کہاکہ نمائش کو بہتر نمونے کامیاب کرنے کیلئے ورکنگ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی، فنانس کمیٹی،سووینئر کمیٹی اورججز کمیٹی کو اپنی اپنی ذمیداریاں انجام دینا چاہئے انہوں نے شوگر ملوں،ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی،ٹاؤن کمیٹیوں اور دیگر اداروں کے ذمیداران کو ہدایت کی کہ پھولوں کی نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ثقافت ارشد پاٹولی نے بتایا کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے میرپورخاص جیم خانہ کلب میں 8فروری کو رنی کوٹ سے موئن جو دڑو تک کے عنوان پر ڈرامہ اور8اور9فروری کو ثقافتی نمائش اور میوزیکل نائیٹ پروگرام پیش کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :