پاکپتن ضلع کچہری میں تین افراد کی ہلاکت کا مقدمہ7 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

منگل 22 جنوری 2019 19:10

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ضلع کچہری میں فائرنگ اور تین افراد کی ہلاکت کا معاملہ،مقتول کلرک محمد یوسف بھٹی کے بھائی کی مدعیت میں 7نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج 7نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مقتول محمد ابراہیم عرف ابری ملکانہ اور محمد افراہیم عرف افری ملکانہ چک رحمانی ملکانہ بنیامین کی مدعیت میں 7نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج 7نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ڈی پی او ماریہ محمود نے ایس پی انویسٹی گیشن سید محمد عباس شاہ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر جاکر معائنہ کیا اور وکلاء برادری کو یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جاے گا اور آئندہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :